ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پانی کی شدید قلت، صوبے میں ایمرجنسی نافذ

پانی کی شدید قلت، صوبے میں ایمرجنسی نافذ
کیپشن: Water Shortage
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے پانی کی قلت کے شکار اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ محکمہ آبپاشی کو فوری طور پر متعلقہ کینالوں میں پانی چھوڑا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث نہریں سوکھ چکی ہیں جس کے لئے وزیر آبپاشی کو پانی کی قلت پورا کرنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگوں کو پینے کا پانی ہر صورت ملنا چاہیئے ۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں پینے کے پانی کی چوری ، ضیاں، لیکیچز کے خاتمے کیلئے ٹاسک فورس قائم کردیا  ہے۔

ٹاسک فورس پولیس، رینجرز اور متعلقہ انجنیئرز کے ساتھ آئند ہ دو روز میں غیر قانونی کنیکشنز کے خلاف بڑاآپریشن کرے گا جو کہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس اور پانی کی چوری کے خلاف بھی ہوگا۔

واٹر بورڈ کی بلک سسٹم اور ڈسٹری بیوشن سسٹم پر الگ الگ مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔اسکے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے شہر کے مختلف علائقوں کو آبادی کے حساب سے پانی مہیا کرنے اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی میپنگ کرنے کی ہدایت  کی ہے ۔

 اس حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کو مانیٹرنگ سسٹم قائم کرنا ہوگا کیونکہمانیٹرنگ سسٹم کے بغیر کراچی میں پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشرہ زور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی واٹر بورڈ کا اہم اجلاس  ہوا تھا ۔