عرفان ملک: شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے والی ڈاکو رانی ساتھی سمیت گرفتار، خاتون سمیت گروہ کے تینوں ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ملزمان میں فاروق،علی رضا اور حمیرا شہزادی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمان خاتون کی آڑ میں وارداتیں کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان بنکوں سے رقوم نکلوانے والے شہریوں کیساتھ وارداتیں کرتے تھے ۔ملزمان نے نواب ٹاؤن میں 25لاکھ اور اقبال ٹاؤن میں 4لاکھ کی وارداتیں کیں۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔