نواز شریف کا این اے 15 میں نامکمل نتائج کا فارم 47 ماننے سے انکار، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست

Nawaz Sharif, Election Commission of Pakistan, NA 15 Form 47 Chellenged, City42, Recounting in NA 15

عثمان خان: مانسہرہ کے حلقہ میں این اے 15  سے مسلم لیگ نون کے قائد اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار میاں نواز شریف کو 125 پولنگ سٹیشنوں کا نتیجہ شامل کئے بغیر ہارا ہوا قرار دینے والے فارم 47 کو چیلنج کر دیا گیا۔  میاں نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں این اے 15 کا نامکمل نتیجہ روکنے کی درخواست دائر کر دی۔

نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے انتخابی نتائج چیلنج کئے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 125 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج مکمل نہیں ہوئے۔ریٹرننگ آفیسر نے بقیہ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج کے بغیر ہی فارم 47 جاری کر دیا۔نواز شریف  نامکمل فارم 47  پر ہارے  ، انھیں ریٹرننگ آفیسر کے جاری کئے ہوئے فارم47 پر تحفظات ہیں۔

نواز شریف کی جانب سے آج جمعہ کے روز دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مانسہرہ این اے 15 کے نتائج روکے جائیں۔بقیہ پولمگ اسٹیشنوں کے فارم 45 کے نتائج کو شامل کر کے  نتائج جاری کئےجائیں۔ نواز شریف نے این اے 15 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی بھی درخواست کی ہے۔