لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست

لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ خان: لاہور کے باسیوں کیلئےفضا میں سانس لینا محال ہوگیا،  شہر بھرمیں کہیں سموگ ہے تو کہیں پر فوگ، دنیا میں فضائی الودگی کی ریس میں سب سے آگے ،اے کیو ائی کی مجموعی شرح 304 ریکارڈ  کی گئی،ٹھنڈی ہواؤں کےچلتے سے درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ۔

تفصیلات کے مطابق سموگ نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 291 ریکارڈ کی گئی، فیز8-ڈی ایچ اے 422 ،لاہور امیریکن سکول 419،کینٹ پولو گراؤنڈ 502 ،ایچیسن کالج 402، شاہراہ قائداعظم 502 ،جوہر ٹاؤن 322ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کی جانب شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں ۔شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔