ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے کیٹل شو پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی

لاہور ہائیکورٹ نے کیٹل شو پر پابندی لگانے کی درخواست مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے بڑے شہروں میں کیٹل شو روکنے کے لیے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کیٹل شو ہمارا ثقافتی ورثہ ہے اس پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

خبر پڑھیں۔۔۔سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فیصل آباد کے محمد ریاض کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈی سی فیصل آباد کو فریق بنایا گیا۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔۔لاہور میں 488 خطر ناک عمارتوں کا انکشاف

درخواست گزار وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی صوبہ بھر میں کیٹل شو منعقد کروانے کی منظوری پر پہلا کیٹل شو 5 اگست کو لاہور میں ہوا جس کا مقصد جانوروں کی افزائش نسل میں اضافہ کرنا ہے لیکن کیٹل شو کی آڑ میں جوا کروایا جاتا ہے، کیٹل شو کے لیے افسروں کو ماہانہ خرچ بھی دیا جاتا ہے۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔جشن آزادی پر موسم بھی جشن منائے گا، محکمہ موسمیات نےبڑی پیشگوئی کردی
 درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت 10 اگست کو فیصل آباد میں ہونے والے کیٹل شو سمیت دیگر پر پابندی عائد کرے۔عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer