ویب ڈیسک : سال 2021 کا نوبل انعام برائے امن فلپائن کی صحافی ماریہ ریسا اور روسی صحافی دمیتری موراتوف کے نام رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نارویجین نوبل کمیٹی کے سربراہ بریٹ ریس اینڈرسن نے دونوں صحافیوں کو آزادی اظہار کے لیے جد وجہد کے لئے اس انعام کا حق دار ٹھہرایا گیا ہے۔
دمیتری موراتوف ایک روسی صحافی اور اخبار نوائے گزیٹا کے چیف ایڈیٹر ہیں، ماریہ ریسا ایک فلپائنی امریکی صحافی اور مصنف ہیں اور ’ریپلر‘ کی شریک بانی اور سی ای او ہیں