پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے متعلق امارات  میں روڈ شو کا آخری روز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور:  پاکستان میں انویسٹمنٹ کےمواقع سامنے لانے کیلئے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی ’سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل‘ کا روڈ شو آج اختتام کو پہنچا۔

 پاکستان کی سپیشل انویسٹمنٹ کونسل ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اپنے ہاں پائے جانے والے امکانات کو بروئے کار لانے کی خاطر کوشاں ہے اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اس روڈ شو کے  پاکستان میں انویسٹمنٹ کے زریعہ شاندار مواقع سےآگاہ کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ بہترین اور نسبتاً سستی افرادی قوت کے ماحول سے آراستہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے اپنے منصوبوں کو منافع بخش انداز میں آگے بڑھا سکیں۔

دبئی میں روڈ شو کے آخری دن عالمی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی جہاں ایس آئی ایف سی کی سینئر قیادت نے زراعت، لائیو اسٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔

 اس کے علاوہ مختلف پاکستانی فرموں نے پچ سیشنز (B2B) کے دوران اپنی پراجیکٹ کی تجاویز/ ترقی کی حکمت عملی پیش کی جس میں ایگریکلچر، آئی ٹی اور انرجی سمیت مختلف شعبے شامل تھے۔

 عالمی سطح پر غیرملکی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کیلئے جاری میگا روڈ شو ملکی تاریخ کا پہلا شو ہے۔