ایل ڈی اے کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا

LDA
کیپشن: LDA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اے شعبہ ٹاون پلاننگ اور کمرشلائزیشن کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا، شہر میں دس سال سے کمرشل سرگرمیوں کیلئے ممنوعہ فروزن روڈز پر 2677 کمرشل پراپرٹیز بننے کا انکشاف، ایل ڈی اے نے فروزون روڈز کھولنے کے بعد 6 ارب 96 کروڑ 50 لاکھ آمدن کا تخمینہ لگا لیا۔

ایل ڈی اے کی حکومت پنجاب کو پیش کی گئی پریزنٹیشن میں کارکردگی کھل کرسامنے آگئی ہے، دس سال تک غیرقانونی کمرشل استعمال کرانیوالے افسران و ملازمین کو کھلی چھوٹ دیدی گئی ہے جبکہ ریونیو کلیکشن کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔ برکی روڈ پر 129 پراپرٹیز کےعوض 28 کروڑ 80 لاکھ، رائیونڈ روڈ پر پہلے سے موجود 635 پراپرٹیز کےعوض دو ارب نواسی کروڑ، مولانا شوکت علی روڈ پر 27 پراپرٹیز کےعوض چونسٹھ کروڑ آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 بائی پاس جوہرٹاؤن روڈ پر اکہتر پراپرٹیز کےعوض انسٹھ کروڑ سےزائد، خیابان جناح روڈ پر دو سو باون پراپرٹیز کے عوض ایک ارب انچاس کروڑ سے زائد آمدن، ڈیفینس روڈ پرتین سواکتیس پراپرٹیز کے عوض ایک ارب پینتالیس کروڑ سے زائد آمدن، ابو اصفہانی روڈ پر اکانوے پراپرٹیز کےعوض نوے کروڑ سے زائدآمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹاون پلاننگ کے متعدد افسران واپس انہی سیٹوں پر براجمان ہیں جبکہ معطل اوراوایس ڈی ہونیوالے افسران دوبارہ بحالی اورانکوائری رکوانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ایریا ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے قانون کا غلط استعمال کرنیوالے افسران کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہ کی جاسکی، سٹی فور ٹی ٹو نے ایل ڈی اے کی تیارکردہ رپورٹ اور پریزنٹیشن دستاویزات حاصل کرلیں۔

Sughra Afzal

Content Writer