تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کے مہیش ملانی کو ارباب غلام رحیم پر واضح برتری

ppp, tHARPARKAR, cITY42 aRBAB gHULAM RAHIM, Mahaish Malani, City42

سٹی42: تھرپارکر کے انتخابی حلقہ این اے 215 میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مہیش ملانی جی ڈی اے کے امیدوار ارباب غلام رحیم پر واضح برتری حاصل کرتے نظر آ رہے ہیں۔ 

مہیش ملانی نے اب تک 5752 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ جی ڈی اے الائنس کے مشترکہ امیدوار ارباب غلام رحیم 1824ووٹ حاصل کر سکے ہیں۔ ارباب غلام رحیم جنرل پروزی مشرف کی آمریت کے دوران سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ 2018 کے الیکشن میں وہ  پی ٹی آئی میں چلے گئے تھے اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے میشر برائے سندھ رہے تھے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے نتیجہ میں ختم ہوئی تو ارباب غلام رحیم جی ڈی اے میں شامل ہو گئے۔