پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ نون کی پوزیشن مستحکم ہو گئی

پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ نون کی پوزیشن مستحکم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


راؤ دلشاد: پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن نمبرگیم میں مستحکم پوزیشن پر آگئی۔ اب تک پانچ نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت سے پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی نشستیں 142 ہوگئیں۔  16 مزید آزاد ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع ہے۔


الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی کی 137 نشتیں جیت چکی ہے۔ جبکہ اب تک پانچ نومنتخب آزاد ارکان  پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں۔ یوں مسلم لیگ ن اب حکومت سازی کےلیے صرف سات نشستوں کی دوری پر ہے۔ 16 مزید آزاد ارکان اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت متوقع ہے۔اس طرح پنجاب میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مستحکم ہوچکی ہے۔مسلم لیگ ن کو جوائن کرنے والوں میں پی پی 96 چنیوٹ سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے امیدوار ذوالفقار علی شاہ شامل ہیں۔ پی پی 94سے تیمور خان لالی اور پی پی 49 سے رانا فیاض نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کااعلان کیاہے۔ پسرور میں پی پی 48 سے آزاد حیثیت میں جیتنے والے نومنتخب رکن اسمبلی خرم ورک پہلے ہی مسلم لیگ ن کو جوائن کرچکے ہیں۔