(سٹی42)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ٹی ڈراموں کی مشہور اداکارہ نے ان کی شریک حیات بنیں، شادی کء تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں جن کو خوف پسند کیاجارہا اور دنوں کیلئے نیک تمناؤں کااظہار کیاجارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایاناز سابق کرکٹر معین خان کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے، پاکستان ٹی وی ڈراموں کی مشہوراداکارہ مریم انصاری قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اویس خان سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔
شادی کی تقریب کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں، ویڈیوز اور تصاویر میں دنوں کے اہلخانہ کے علاوہ ٹی وی ڈراموں کے دیگر معروف اداکارؤں نے بھی شرکت کی،پوسٹ کی گئیں تصاویر میں اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں ٹی پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔دلہا اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر دنوں کی شادی کی خبر اچانک سامنے آنے پر مداح حیران رہ گئے،دنوں کے لئے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیاجارہا ہے۔مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی تصاویر دیگر شوبز فنکاروں کی طرح سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔واضح رہے اداکارہ مریم انصاری نے ابھی تک اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر نہیں کی ہیں۔
View this post on Instagram