قائم علی شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور

Qaim Ali Shah
کیپشن: Qaim Ali Shah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 10 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

عدالتِ عالیہ نے سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تناظر میں درخواستِ ضمانت مزید نہیں سن سکتے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں اس لیے وہ 10 روز میں پیش نہیں ہو سکتے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے استدعا کی نیب کورٹ میں پیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے، لیکن عدالت نے مہلت کی استدعا مسترد کردی، جس پر شرجیل میمن کے وکیل نے درخواست ضمانت واپس لے لی۔

عدالت میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان پر گریڈ 17 کے 40 سے زائد افسران کی غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے، قائم علی شاہ نے بطور وزیرِ اعلیٰ سندھ 2012ء میں بھرتی کی منظوری دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer