ویب ڈیسک: زبردست طوفانی بارشوں کے بعد سڑک پر بننے والے گہرے گڑھے میں گاڑی گر گئی، حوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
چین کے علاقے ہیلون جیانگ میں زبردست طوفانی بارشوں کے بعد ایک پل پر گہرہ گڑھا بن گیا، توجہ نہ دینے پر گئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں۔ حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گاڑی کو خوف ناک طور پر گڑھے میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے، سڑک پر گڑھا اس طرح اچانک سامنے آتا ہے کہ ڈرائیور کو پتا نہیں چل پاتا، اور گاڑی بے قابو ہوکر گڑھے میں گرجاتی ہے۔
Dashcam footage shows the moment a car drove off a #collapsed #bridge in China’s #Heilongjiang province. Remnants of Typhoon #Doksuri prompted local authorities to warn of severe weather on August 4. Some areas in China are dealing with the worst floods in decades. #CGTNAmerica pic.twitter.com/azkVjzuegx
— CGTN America (@cgtnamerica) August 4, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی اچانک گڑھے میں جا گری اور دیگر گاڑیوں میں سوار لوگ اس کی مدد کے لیے فوری طور پر پہنچے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا، لوگوں نے اسے بڑی مشکل سے لیکن بہ حفاظت گاڑی سے کھینچ کر نکال لیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گڑھے میں پہلے بھی گاڑیاں گری ہوئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔