ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی سے کیسے تعلقات ہیں؟ سی سی پی او نے صاف صاف بتادیا

آئی جی سے کیسے تعلقات ہیں؟ سی سی پی او نے صاف صاف بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف :سی سی پی او شیخ عمرکہتےہیں کہ ان کی تعیناتی اپوزیشن کو دبانے کےلیےکی گئی، یہ تاثر درست نہیں،اپوزیشن کےخلاف ایکشن صرف قانون کےمطابق ہوگا۔


سی سی پی او شیخ عمرکی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری آمد،جہاں انہوں نے رجسٹرار سپریم کورٹ خواجہ دواد اور ڈپٹی رجسٹراراعجاز اجمد گورائیہ سےملاقات کی،سی سی پی او شیخ عمرنے سٹی فورٹی ٹو سےخصوصی گفتگو کرتےہوئےکہاکہ انکی تعیناتی بارے پراپیگنڈا کیاجارہا ہے،وہ صرف قانون کے مطابق چلیں گے۔


سی سی پی لاہور شیخ عمرکا مزید کہا تھا کہ لوگوں نےانکا نام بہت کم سنا ہے، ڈی جی خان میں تعینات رہے، ٹیکنالوجی کی بنیاد پرپولیس میں بہتری لاسکتے ہیں،چاہتا ہوں کہ عوام اور میڈیا میرے ساتھ چلے،لوگ سمجھتےہیں کہ میں سخت پیغام دیتا ہوں،ایک ماہ میں پتہ چل جائےگا کون کون چل سکتا ہے۔


سی سی پی او کہتے ہیں کہ لاہور میں ملےجلےجرائم ہیں،جرائم کی نوعیت کےمطابق اس کی روک تھام کریں گے،روزانہ ایس پیزکی لوکیشن لیتا ہوں تاکہ وہ دفترمیں بیٹھ کر کام کریں۔ سی سی پی او شیخ عمر نےآئی جی پنجاب کےساتھ اختلافات کی تردید کردی،ان کا کہنا تھا کہ لاہوراس لیے اہم ہے کہ لاہور پنجاب ہےاور پنجاب پاکستان،اس کے لیےکام کرنا ہوگا ۔

واضح رہے نجی ٹی وی چینل  نے دعویٰ کیا ہے کہ  وزیراعلیٰ سے ملاقات میں آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں کام جاری نہیں رکھ سکتے ، آئی جی پنجاب نےا صرا ر کیا کہ مجھے رکھ لیں یا پھر سی سی پی او عمر شیخ کو ، ہم اکٹھے نہیں چل سکتے ۔ 

یاد رہے سابق اقلیتی وزیر کے قتل کا مقدمہ، ملوث انسپکٹر کی بحالی کا معاملہ،تین رکنی بنچ نے آئی جی پولیس کی اپیل خارج کر دی۔ سروس ٹربیونل کا پولیس انسپکٹر کو بحال رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا  گیا ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی عدم تیاری پر چیف جسٹس کا  ناراضگی کا اظہار،سرکاری وکیل نے اپنے دلائل کے دوران موقف اختیار کیا کہ انسپکٹر کو قتل میں ملوث ہونے پربرطرف کیا گیا،انسداد دہشت گردی عدالت انسپکٹر کو 2007 میں بری کیا،پنجاب سروس ٹریبونل نے بھی بحال کیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدم ثبوت پرانسپکٹر بری ہوا تو بحالی کیوں نہیں ہو سکتی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔عدالت نے سروس ٹربیونل کا پولیس انسپکٹر کو بحال رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آئی جی پولیس کی اپیل خارج کر دی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer