ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل عام تعطیل کا اعلان ہو گیا

8 October Earthquake, earthquake, Azad Kashmir earthquake, City42, Youm e Tajdid e Ehed

سٹی42: کل 8 اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان ہو گیا۔
 آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے کل 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن کر دیا ہے۔

آزاد کشمیر سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ 8 اکتوبر کو "یومِ استحقاق و تجدیدِ عہدِ نو"  منایا جائے گا۔

آٹھ اکتوبر 2005 کو کشمیر میں زلزلہ سے تاریخ کی بدترین تباہی ہوئی تھی اور سینکڑوں سکول، کالج، یونیورسٹی اور ہزاروں گھر گر گئے تھے۔ ہزاروں بچوں سمیت بہت بڑے پیمانہ پر جانی نقصان ہوا تھا۔ باغ شہر صفحہِ ہستی سے مٹ گیا تھا، مظفر آباد اور باقی تمام شہروں میں بہت زیادہ تباہی ہوئی تھی۔ کل آٹھ اکتوبر  2005 کے سانحہ کی یاد میں  بہت سی سرگرمیاں ہوں گی۔ عوام، اپنے طور پر اپنے پیاروں کی برسیاں منعقد کریں گے اس لئے کشمیر بھر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہےْ

آزاد کشمیر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے کل بند رہیں گے۔

سرکاری دفاتر میں بھی تعطیل ہوگی۔

یومِ استحقاق و تجدید عہد نو کے موقع پر خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

8 اکتوبر کو قوم شہداء زلزلہ 2005 کو خراجِ عقیدت پیش کرے گی۔

آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں تقاریب، سیمینارز اور دعائیں منعقد ہوں گی۔

یومِ استحقاق و تجدید عہد نو، قوم کے عزم و حوصلے کی علامت ہے۔ کشمیری عوام نے آٹھ اکتوبر کو بری طرح تباہ و برباد ہو جانے کے بعد حوصلہ نہیں ہارا تھا۔  آٹھ روز تک وہ عمارتوں کے ملبے سے زخمیوں کو نکالنے اور  اپنے پیاروں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کرتے رہے تھے۔اس دوران مسمار ہو چکے گھروں میں کھانے کو کچھ نہیں تھا، بے یار و مددگار کشمیریوں کی مدد کے لئے سارا پاکستان امنڈ پڑا تھا اور  مددگاروں کے قافلے اتنی بڑی تعداد میں نکلے کہ کشمیر جانے والی شاہراہیں جام ہو گئی تھیں۔

کشمیریوں نے کمالِ تحمل اور حوصلے کے ساتھ اپنے بچوں، عورتوں، بوڑھوں اور جوانوں کے جنازے اٹھائے اور اس کے بعد اپنی بحالی کی جدوجہد میں لگ گئے جس میں انہیں کئی سال لگے۔