حکومت کا لاہور میں صرف نمائشی منصوبوں پر زور

Projects in Lahore
کیپشن: Lahore Azadi Chowk
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: تحریک انصاف کی حکومت کا بھی لاہور میں صرف نمائشی منصوبوں پر زور۔ لاہور کے چھوٹے بڑے  650 منصوبوں پر پہلے ماہ میں صرف 2 ارب 50 کروڑ خرچ ہو سکے۔ 

رواں مالی سال دو ہزاراکیس بائیس کا آغاز ہوئے تین ماہ گزر چکے ہیں جبکہ پہلے کوارٹر پر پنجاب حکومت کے بیشتر صوبائی محکموں سمیت اضلاع کی کارکردگی رپورٹ بھی وزیراعلی پنجاب کو پیش کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی بجٹ کے پہلے کوارٹر کے دوران لاہور میں صرف ڈھائی ارب روپے کا فنڈ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

لاہور کو پہلے کوارٹرمیں 17 ارب روپے کا فنڈ ملا جس کے استعمال کی شرح صرف 12 فیصد رہی۔ لاہور کیلئے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں مجموعی طور پر 51 ارب روپے کا فنڈ رکھا گیا ہے۔

لاہور میں رواں مالی سال کے بجٹ میں 650 سے زائد چھوٹے بڑے منصوبے بجٹ میں شامل کیے گئے۔ لاہور میں صاف پانی، سیوریج، سکول اور روڈ سیکٹر سمیت صحت کے بیشترمنصوبوں پر فنڈ کا اجرا ابھی تک نہیں کیا گیا۔