سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

سعودی عرب سے پاکستان آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) سعودی ایوی ایشن گاگا نے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا، سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی گئی۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے اقدامات کیے ہیں، سعودی ایوی ایشن گاگا نے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے بھی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا، سعودی وزارت صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

 جنرل اتھارٹی برائےسول ایوی ایشن کے مطابق صرف سعودی وزارت صحت کی جانب سے نامزد لیبارٹریز کے ٹیسٹ ہی قابل قبول ہونگے، گاگا نے وزارت صحت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریز کی فہرست جاری کردی، گاگا نے تمام ائیر لائنز کو ہدایت نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

دوسری جانب سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو عمرہ اور وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کو لانے کی اجازت دے دی، تمام ائیر لائنزحکام کو جاری نوٹی فکیشن میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد لازمی قرار دیا ہے، وزٹ ویزا سمیت عمرہ زائرین کے لیے متعلقہ قواعد و ضوابط کی پاس داری بھی لازمی قرار دی گئی ہے، کورونا وبا کے دوران عائد پابندی کے بعد غیر ملکی ائیر لائنز کو آپریشن کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 822 تک پہنچ گئی جبکہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 17 مریض انتقال کر گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد   5 ہزار 506 ہوگئی، پاکستان میں کورونا  کیسز  3 لاکھ41 ہزار 753 تک پہنچ گئے ہیں، کورونا وائرس سے اب تک 6 ہزار 943 پاکستانی موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer