رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد مارچ سے متعلق اہم بیان

 رانا ثناء اللہ کا اسلام آباد مارچ سے متعلق اہم بیان
کیپشن: Rana Sanaullah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر سیاسی سرگرمی کے لیے اسلام آباد آنا چاہتی ہے تو قانون اور آئین کی اجازت حاصل ہے لیکن اگر کوئی انارکی پھیلانا چاہتا ہے تو اسے اجازت بالکل نہیں دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا  ثنااللہ نے پی ٹی آئی کو وارننگ دی ہےکہ لانگ مارچ میں انتشار اور افراتفری کی منصوبہ بندی ہوئی تو گھرسےنہیں نکلنے دوں گا۔ فرح خان کے خلاف انکوائری شروع ہو چکی، ثبوت سامنے آئیں گے تو مقدمہ بھی درج ہوگا اور وطن واپس بھی لایا جائے گا۔

مسجد نبوی واقعے پرمذہبی طبقہ سراپا احتجاج ہے، اس واقعے میں ملوث لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے عمران خان  کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی حرکتوں سے بازآئیں، آپ اپنےکارکنوں کو سیاسی قائدین کے خلاف اکساتے رہے تو آپ بھی ردعمل سے نہیں بچ سکتے، اگر باز نہ آئے تو ہمیں اپنے کارکنوں کوکہنا پڑے گا کہ کہیں بدتمیزی ہو تو ان کوپکڑیں اورمرمت کریں، اپنے کارکنوں کی مرمت کروانا چاہتے ہیں توکروالیں لہٰذا سیاسی قائدین کی عزت کریں۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے مئی کے آخر میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک مارچ کی تاریخ نہیں بتائی۔گورنر پنجاب آج سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے، نیا گورنر تعینات کیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، صدر اور وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی طرح سمری دوبارہ بھیج دے تو صدر کو منظور کرنا ہوتی ہے، صدر سمری منظور نہ کرے تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔