ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس:طبی ماہرین نے دنیا کو بری خبر سنادی

کورونا وائرس:طبی ماہرین نے دنیا کو بری خبر سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اب تک دنیا بھر میں انتالیس لاکھ کے لگ بھگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں،دو لاکھ پینسٹھ ہزار اموات ہوچکی ہیں،تقریبا ً تیرہ لاکھ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے وار سے ڈاکٹرز،طبی عملہ بھی محفوظ نہیں۔اب تک ہزاروں ڈاکٹروں بھی موت کے منہ میں چلے گئے ہیں ،دنیا بھر کے ماہرین اس کوشش میں ہیں کہ اس مرض کا توڑ نکالا جائے،تحقیقات جاری ہیں،اب ایک تازہ تحقیق سامنے آ ئی ہے جس میں دنیا کو خبردار کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جا رہی ہے یا بیشتر ممالک اس حوالے سے منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ خدشہ بھی موجود ہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر بھی آ سکتی ہے ۔ دنیا میں کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کا اس وقت تک خطرہ موجود رہے گا جب تک دنیا کی آبادی اس کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہیں کر لیتی۔
جرمنی کے سرکاری طبی ادارے رابرٹ کوچ انسٹیٹیوٹ کے سربراہ لاتھر وائلر کا کہنا ہے کہ وائرس کی دوسری لہر کافی حد تک یقینی ہے اور بیشتر ماہرین اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک وبا ہے اور وبا میں یہ وائرس ہماری طبی خطرات کی فہرست میں اس وقت تک موجود رہے گا جب تک دنیا کی 60 سے 70 فیصد آبادی اس سے متاثر نہ ہو جائے۔'اسی لیے سائنس دانوں کی اکثریت یہ سمجھتی ہے کہ اس وائرس کی دوسری لہر بھی آئے گی اور ہو سکتا ہے کہ دنیا کو تیسری لہر کا بھی سامنا کرنا پڑے۔'

وائلر کے مطابق اچھی بات یہ ہے کہ جرمنی جہاں حکومت کو کورونا کے خلاف اپنے اقدامات کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے وہاں روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں 700 سے 1600 کی کمی واقع ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں رواں ہفتے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تو محکمہ صحت کے حکام نے اسے جلد بازی قرار دیا جب کہ امریکا کے نیویارک شہر میں سب وے نظام کو راتوں رات بند کرنا پڑا۔اٹلی میں ماہرین صحت نے خبردار کیا کہ وائرس کی نئی لہر خطرناک ہوسکتی ہے جب کہ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ملک بھر کے 16 گورنرز سے مل کر آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق بات کی تاہم یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگر مقررہ حد سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے تو پابندیاں دوبارہ لگادی جائیں گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کے حوالے سے امریکا اور چین کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سسلسلہ بھی جاری ہے،جب چین میں یہ وائرس پھیلا تو ایک روسی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ امریکیوں کا تیار کردہ ہے اور امریکی فوجیوں نے ووہان میں چھوڑا۔اب چونکہ امریکا میں تیزی سے پھیل رہا ہے تو امریکی صدر ٹرمپ اس کا ذمہ دار چین کو قرار دے رہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer