گارڈز کی بھرتیوں کیلئے 700 امیدواروں کا ٹیسٹ

گارڈز کی بھرتیوں کیلئے 700 امیدواروں کا ٹیسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی میں گارڈز کی بھرتیوں کیلئے 700 امیدواروں کا ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ کیلئے امیدواروں کو 800 میٹر تک دوڑ لگوائی گئی۔           

پنجاب یونیورسٹی میں سکیورٹی کو سخت کرنے کے لیے مزید 76 گارڈز بھرتی کیے جائیں گے۔ سکیورٹی گارڈز کی 76 نشستوں پر 700 امیدواروں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا جبکہ اس کے لیے پانچ فٹ 8 انچ قد اور مڈل تعلیم کی شرط عائد ہے۔

امیدواروں کی یونیورسٹی جاگنگ ٹریک پر 800 میٹر دوڑ لگوائی گئی جبکہ جسمانی صحت کا جائزہ لینے کیلئے دو منٹ میں 55 پش اپ لگانے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔

گارڈز کی بھرتیوں کے ان ٹیسٹ کی نگرانی چیف سیکیورٹی آفیسر کرنل عبید اللہ، اقامتی آفیسر جلیل طارق اور اقامتی آفیسر کرنل محمد عمر نے کی۔