آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

 آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سالک نواز) آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسحاق میو  نے پنجاب میں میڈیکل سٹور مالکان کے حقوق کے تحفظ کے لیے گیارہ مارچ سے پنجاب بھر میں پر امن احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں مرکزی چیئرمین آل پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن اسحاق میو نے پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں میاں غلام مرتضی، محمد عبدالغفور اور رانا رفیق سمیت ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔۔۔کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بڑی تجویز تیار کرلی

اسحاق میو نے کہا کہ پنجاب بھر کے ریٹیل کیمسٹ اور ہول سیل میڈیکل سٹور مالکان کے ڈرگ سیل لائسنس کی عدالت عالیہ کے فیصلوں کے مطابق فوری تجدید کی جائے جبکہ ریٹیل اور ہول سیل کے ڈرگ سیل لائسنز کی تجدید نہ کرنا پنجاب ڈرگ رولز کی خلاف ورزی ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔کیا پولیس نابینا افراد پر تشدد کیلئے رہ گئی ہے؟ ہائیکورٹ کا آئی جی سے جواب طلب

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فیصلوں پر عمل نہ کیا تو 11 مارچ سے پنجاب بھر میں پرامن تحریک چلائی جائے گی۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔۔عابد باکسر کی گرفتاری کیلئے پنجاب حکومت کا وزارت داخلہ کو خط

اسحاق میو نے کہاکہ19 مارچ کو پنجاب بھر میں یوم سیاہ، 25 مارچ کو پنجاب کیمسٹ کنونشن منعقد کیا جائے گا جبکہ25 اپریل سےغیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کی کال دی جائے گی۔