کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بڑی تجویز تیار کرلی

کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے بڑی تجویز تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے،لاہورسمیت پنجاب کے 44ٹیچنگ ہسپتالوں کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا منصوبہ تیار، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے279 نئے وینٹی لیٹر خرید نے کی تجویز تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئر نے لاہور شہر کے ٹٰیچنگ ہسپتالوں سمیت صوبے بھر کے دیگر 44 ہسپتالوں کیلئے 279 نئے وینٹی لیٹر خرید نے کی تجویز منظور کر لی ہے۔

تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کو199 آئی سی یو بستر بھی فراہم کئے جائیں گے جبکہ منصوبے کے تحت333 پیشنٹ مانیٹربھی فراہم کئے جائیں گے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے80 کروڑ روپے منصوبے کیلئے رکھ لئے ہیں جس سے لاہور کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں وینٹی لیٹر کی کمی پوری ہو جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ٹاپ میرٹ ہولڈر ڈاکٹرز دور دراز کے ہسپتالوں میں ٹریننگ کرنے پر مجبور