عابد باکسر کی گرفتاری کیلئے پنجاب حکومت کا وزارت داخلہ کو خط

عابد باکسر کی گرفتاری کیلئے پنجاب حکومت کا وزارت داخلہ کو خط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کے ماہر عابد باکسر کو پاکستان لانے کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔ پنجاب حکومت نے گرفتاری کے لیے انٹرپول کو خط لکھ دیا۔

دبئی انٹرپول کی جانب سے اسلام آباد انٹرپول کو بتایا گیا تھا کہ عابد باکسر کو دبئی میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عابد باکسر کے ریڈ وارنٹ اور کیس فائل کو 30 دنوں میں دبئی انٹرپول کو بھجوایا جائے۔ تاکہ اسے پاکستان کے حوالے کیا جا سکے۔ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے عابد باکسر کی گرفتاری کے لئے دبئی انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کی گرفتاری کے لئے پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عابد باکسر کی زندگی کے تحفظ کیلئے انکے سسر کا ہائیکورٹ سے رجوع

 عابد باکسر کو قلعہ گجر سنگھ تھانے میں درج مقدمے کے تحت پاکستان لایا جائے گا۔ پنجاب حکومت کے خط کے بعد وزارت داخلہ انٹرپول دبئی سے رابطہ کرے گی اور جلد عابد باکسر کو پاکستان لایا جائے گا۔