ملک کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی پیشگوئی

Weather Situation
کیپشن: Weather Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر اضلاع میں آج بادلوں اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادلوں کا راج رہےگا، اسلام آباد میں موسم سرد اور شام میں بوندا باندی کا امکان ہے، جب کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے، جب کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ اور کوہاٹ میں بارش اور برفباری متوقع ہے، جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے، جب کہ سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد اور موہنجوداڑو میں بھی ہلکی دھند پڑسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں درجہ حرارت 10 سنٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، لاہور میں 7، مری میں منفی ایک، فیصل آباد اور ملتان میں 3، کراچی اور حیدرآباد میں 15، سکھر میں 5 اور مٹھی میں 2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ میں منفی صفر، قلات منفی 7، اور سبی میں چار ریکارڈ کیا گیا، پشاور 7، دیر میں منفی 4، اور ایبٹ آباد میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا، جب کہ گلگت میں 3، اسکردو منفی 14، اور ہنزہ میں منفی 8 سینٹی گریڈ رہا۔