ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی،سرمایہ کار پریشان

بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی،سرمایہ کار پریشان
کیپشن: Bitcoin
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکان پربٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی، ایک بٹ کوائن کی قیمت 47 ہزارڈالر سے گر کر 42 ہزار ہوگئی۔
 رپورٹ کے مطابق قزاقستان میں بدامنی کی خبر نے بھی کرپٹوکرنسی کی مارکیٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔ فیڈرل ریزرو بنک کے لیک ہونے والے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ شرح سود میں جلد اضافہ کیا جائے گا تاکہ اثاثوں کی بہتر قیمت وصول ہوسکے۔ تاہم اس خبر نے ان روایتی سرمایہ کاروں پر جو بٹ کوائن کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھے بیٹھے تھے اپنے بٹ کوائن جلد فروخت کرنے پر مجبور کردیا ۔ 
یادرہے قازقستان میں سب سے زیادہ بٹ مائننگ ہوتی ہے اور دنیا بھر کی بٹ مائننگ کی پیداوار میں پانچواں حصہ قازقستان کا ہے جہاں بدامنی فسادات اور انٹر نیٹ بندش نے بھی بٹ کوائن مارکیٹ کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر