ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گاڑیوں کے سمارٹ کارڈ ختم کرنے سے متعلق اہم خبر

Vehicles Smartcard may cancel
کیپشن: Vehicles Smartcard
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گاڑیوں کےسمارٹ کارڈز ختم کرکے تھرڈ نمبرپلیٹس شروع کرنے کی تجویز، نمبرپلیٹس بنانے والی نیم سرکاری کمپنی نے محکمہ ایکسائز کو گاڑیوں کی سکرین پرایم ٹیگ طرز پر گاڑی اور مالک کی تمام تفصیلات پرمشتمل ٹیگ لگانے کے مراسلہ بھجوا دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فرنٹ سکرین پر لگے ٹیگ کو خصوصی مشینوں سے سکین کرنے پرگاڑی کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔ آر ایف آئی ڈی موٹرسائیکلوں کی فرنٹ لائٹس میں نصب کئے جائیں گی۔ آر ایف آئی ڈی کا بارکوڈ سکین کرنے سے ٹوکن ٹیکس ودیگر تمام تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔ سیکیورٹی ایجینسیز، پولیس ودیگر اداروں کو چیکنگ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ کمپنی، سیکریٹری ایکسائز، ڈی جی ایکسائز کے اجلاس بھی منعقد ہوچکے ہیں۔ پی آئی ٹی بی کو  6 ماہ کے دوران تمام سسٹم تیارکرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔