لاہوریوں پر کورونا کا قہر،این سی او سی کی تازہ ترین رپورٹ جاری

لاہوریوں پر کورونا کا قہر،این سی او سی کی تازہ ترین رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں کورونا کے وار جاری،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں شہر کے 13 افراد کورونا وائرس لقمہ اجل بنے، لاہور میں کورونا کیسوں کی تعداد 81 ہزار 233 تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کے وار جاری ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا،شہرمیں کوروناکے 197 نئےمریض سامنےآگئے جبکہ مجموعی کیسوں کی تعداد 81 ہزار 233 تک پہنچ گئی، لاہور میں کورونا سے ابتک 1937 اموات ہوچکی ہیں، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری، شہر کے مختلف علاقوں میں 24 دکانیں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا.

ڈپٹی کمشنرلاہور کاکہناتھا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 40 ہزارجرمانہ بھی کیا گیا،اے سی کینٹ نے 12 دکانوں،2 ریسٹورنٹس کوسیل کروایا،ضحی شاکر نے اوور چارجنگ پر 20 ہزارروپے جرمانہ بھی کیا،اے سی سٹی نے 4 دکانوں، 5 ریسٹورنٹس کوسیل کیا،10 ہزارجرمانہ کیا،کینٹ میں جے ایس فارمیسی، آئس لینگ اینڈ ڈرائی فروٹ سیل کیاگیا۔

علاواہ ازیں سہیل سپر الیکٹرانکس، شہزاد الیکٹرانکس، سعید فارمیسی کوسیل کیاگیا اورجواد جنرل سٹور، میاں سپر سٹور، جلیل بیکری،بلال ٹائرشاپ سیل کردیاگیا،ہنڈائی آٹو ورکس، راحت تکہ شاپ، الکریم تکہ شاپ،تحصیل سٹی میں ببل بلیک سنوکر کلب، نیشنل مارٹ راج سیل کیاگیا۔

ملک میں کورونا سے مزید 53 افراد انتقال کر گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی۔ایک روز میں 1 ہزار346افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی۔مختلف شہروں میں 259 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 36 ہزار 954 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ایک ہزار346افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ملک بھر میں 5 لاکھ 10 ہزار242افراد کورونا سے شفا پا چکے ہیں۔ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہے۔سب سے زیادہ 19 ہزار 413 فعال کیسز سندھ میں ہیں۔پنجاب میں8 ہزار 585اور خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 433 ایکٹو کیسز ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں 2 ہزار 295 مریض زیرعلاج جبکہ 259 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سب سے زیادہ مریض لاہور میں وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
این سی او سی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ابتک سب سے زیادہ 4 ہزار 880 اموات پنجاب میں ہوئیں۔گزشتہ روز 44 افراد ہسپتال 9 گھروں میں جاں بحق ہوئے۔گزشتہ روز جاں بحق افراد میں سے 33 وینٹی لیٹرز پر تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer