(عمران یونس )کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ نے قرنطینہ سنٹر کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کالاشاہ کاکو کیمپس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کی موجودہ صورتحال میں مریضوں میں اضافے کے سبب ضلعی انتظامیہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے کالاشاہ کاکو کیمپس لے لیا،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔کیمپس کے کے ایس اکیڈمک بلاک میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے ۔
قرنطینہ سنٹر کے پیس نظر کیمپس کے ہاسٹلز بھی خالی کروا لیے گئے ہیں ۔ ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو قائد اعظم ہاسٹلز لاہور میں منتقل کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کی جانب سے کیمپس کا انتظام ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا۔پہلی لہر میں بھی کے ایس کے میں قرنطینہ سینٹر بنایا گیا تھا۔