لاء کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر

لاء کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پرائیویٹ لاء کالجز میں داخلے سے قبل طلبا کے لیے پاکستان بار کونسل میں رجسٹریشن کرانا لازمی، داخلوں سے قبل پاکستان بار کونسل کے براہ راست اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے جمع کرانا لازم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار میں چیئرمن لیگل ایجوکیشن کمیٹی پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڈ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں متفقہ طور پرائیویٹ لاء کالجز میں تعلیم کی بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرائیویٹ لاءکالجز میں داخل ہونے سے قبل تمام طلباء کے لیے پاکستان بار کونسل میں رجسٹریشن اور پاکستان بار کونسل کے براہ راست اکاؤنٹ میں دو ہزار روپے جمع کرانا لازمی ہوں گے جبکہ پرائیویٹ لاکالجز داخل ہونے والے طلبہ کی فہرستیں مقررہ مدت میں پاکستان بار کونسل کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

پاکستان بار کونسل کی ایجوکیشن کمیٹی کے فیصلے کا اطلاق ستمبر 2020 سے ہوگا، چیئرمین لیگل ایجوکیشن کمیٹی اعظم تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی بار کونسلز میں ہونے والی انرولمنٹ بارے شکایات پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ پنجاب میں ممبر پاکستان بار احسن بھون کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ان تمام اقدامات کا مقصد بوگس داخلے روکنا اور تعلیم کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

اجلاس میں پاکستان بار کونسل کے ممبران احسن بھون، حفیظ الرّحمان، سید قلب حسین، سید اختر حسین اور طاہر نصراللہ وڑائچ سمیت دیگر ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف پرائیویٹ لاء کالجز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تعلیم کی بہتری کے لیے مزید موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔