ملتان قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کومتعلقہ اضلاع میں بھجوادیا گیا

 ملتان قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کومتعلقہ اضلاع میں بھجوادیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ملتان قرنطینہ میں رکھے گئے تیرہ سو سے زائد زائرین کومتعلقہ اضلاع میں بھجوادیا گیا، زائرین کی دیکھ بھال کے حوالے سے متعلقہ انتظامیہ اورپولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے ایران سے آنے والے زائرین کو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتان میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں منتقل کیا گیا تھا ۔ملتان قرنطینہ سنٹر میں زائرین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے۔اب ریکارڈ کے مطابق تمام زائرین کوان کے متعلقہ اضلاع میں بھجوادیا گیاہے۔

زائرین کا تعلق تمام صوبوں سے ہے جن میں پنجاب کے زائرین کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔فہرست کے مطابق لاہور کے 65 زائرین کو ملتان قرنطینہ سے گھروں کو بھی بھجوایا گیا ہے۔بہاولپور 18،فیصل آباد21،جھنگ 77،ٹوبہ ٹیک سنگھ5 سمیت دیگر اضلاع میں بھی زائرین کے نام اورایڈریس سمیت تمام تفصیلات متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو فراہم کی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer