پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، وین سے 4من مردہ گوشت برآمد، دو ملزمان گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جہانیاں میں پٹرولنگ پولیس پرویز والا نے بڑی کارروائی کے دوران 4من مردہ گوشت بر آمد کرلیا۔ 

جہانیاں میں پٹرولنگ پولیس پرویز والا نے دوران گشت مردہ جانور کا 4من مردہ گوشت بر آمد کرلیا۔

پٹرولنگ پولیس پرویز والا کے انچارج رانا قدیر نے میڈیا کو بتایا کہ گشت کے دوران ایک پک اپ وین کو مشکوک حالت میں روکا تو وین میں لوڈ تعفن زدہ 4من مردہ گائے کا گوشت ملتان لے جایا جارہا تھا، موقع پر وٹرنری اسسٹنٹ سپرینڈنٹ  ڈاکٹر  طلحہ ظہور کو اطلاع کی جس نے مردہ جانور کا گوشت مضر صحت قرار دیتے ہوئے کارروائی کی استدعا کی، جس پر پولیس نے دو ملزمان ڈرائیو شہباز اور قصاب سخاوت کو گرفتار کر کے تھانہ جہانیاں پولیس کے حوالے کردیا ۔ پٹرولنگ پولیس پرویز والا نے مردہ گوشت جہانیاں پولیس کے حوالے کردیا۔ 

پولیس نے مردہ گوشت اور وین سمیت دو ملشمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کردیا ہے ۔ ہانیاں پولیس نے مردہ گوشت کی سپلائی کرنے والے ملزمان شہباز اور سخاوت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مضر صحت اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔