سٹی42: انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھابھی کو قتل کرنے والے دیور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھابھی ثناء کو قتل کروانے والے دیور بلال شاہ سے آلہ قتل چھری برآمد ہوئی ۔
انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ کا کہنا ہے کہ ملزم بلال شاہ کو بھابھی کے کردار پر شک تھا ،ملزم نے بھابھی ثناء کو چھری کے وار کر کے قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا۔ملزم کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گا۔
واضح رہے کہ ایس ایس پی انوش مسعود نے بھابھی کو قتل کرنے والے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔