عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری

عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے فون ہر بات نہ کروانے پر سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے فون ہر بات نہ کروانے پر سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔

 درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سلیمان اور قاسم سے فون پر بات نہیں کروائی گئی، سپریٹنڈٹ اڈیالہ جیل نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

 درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی تھی کہ جیل حکام کو چیئرمین پی ٹی آئی کی بچوں سے بات کروانے کے حکم پر عملدرآمد کے احکامات جاری کیے جائیں۔

 عدالت نے جیل حکام کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 8 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer