ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدارتی الیکشن، ایم کیو ایم آصف علی زرداری کی حمایت پر رضا مند 

صدارتی الیکشن، ایم کیو ایم آصف علی زرداری کی حمایت پر رضا مند 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کو نزدیک لانے کی کوشش کامیاب ہوگئی۔

 گزشتہ روز رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی پی کے اہم ترین رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ایم کیو ایم سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ہونے والے رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالد مقبول صدیقی نے آصف زرداری کے ٹیلی فونک رابطے سے متعلق آگاہ کیا جس کے بعد صدار تی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا اور ایم کیو ایم انہیں صدارتی انتخاب کیلئے ووٹ دینے پر رضامند ہوگئی ہے،رابطہ کمیٹی کے ارکان کو بتایا گیا ہے کہ پی پی نے ایم کیو ایم کی آئینی ترامیم پر تعاون کی مثبت یقین دہانی بھی کرائی ہے۔