درجہ حرارت میں تبدیلی، ڈی سی لاہور نے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے

درجہ حرارت میں تبدیلی، ڈی سی لاہور نے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے
کیپشن: DC Lahore Raffia Haider, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی، لاروا ان ڈور سرویلنس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ڈینگی ٹیموں کو احکامات جاری کر دیے، اس حوالےسے ڈی سی لاہور نے ڈینگی ٹیموں اور محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے ٹیموں کو 30444 ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد چیکنگ کی ہدایت کردی۔ ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بڑھنے پر ڈینگی مچھر ان ڈور جگہوں پر ٹھکانے بناتا ہے۔ ڈی ڈی ایچ اوز ہاٹ سپاٹس چیکنگ اور ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کریں۔ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر سخت کاروائی کی جائے اور لاروا کی تلفی کو یقینی بنایا جائے۔

 رافعہ حیدر نے کہا کہ ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمہ لازمی درج کروایا جائے۔ زیر تعمیر عمارتوں، کباڑخانوں، ٹائر شاپس کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کے تعاون اور مدد حاصل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈینگی آگاہی پھیلائی جائے۔شہریوں سے اپیل ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل کریں۔

Bilal Arshad

Content Writer