ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی میں کونسی سبزی کا استعمال بہترین ہے 

Best,vegitable,in,summer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لوکی میں چکنائی اور کولیسٹرول نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ بڑی مقدار میں پانی کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی ، وٹامن بی ، وٹامن کے ، وٹامن اے اور وٹامن ای موجود ہوتی ہے۔

صدیوں سے بہت ساری بیماریوں کے حل کے لئے لوکی کے جوس کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، لوکی میں پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے یعنی 92 فیصد اس سبزی میں پانی کی مقدار شامل ہے۔

لوکی ایک جانب تو فائبر کی موجودگی کے سبب قبض کا خاتمہ کر کے کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے ۔ جب کہ دوسری جانب میٹا بولزم کو تیز کر کے وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے اس کے علاوہ اس مین موجود غذائیت ڈائٹنگ کے سبب کسی بھی قسم کی کمزوری نہیں ہونے دیتی ہے۔

لوکی کا جوس پینے کا سب سے بہترین وقت صبح کا ہے اور جب بھی اس کا جوس بنائیں تو اسے فوری طور پر پی لیں ، زیادہ دیر کے لئے رکھیں نہیں۔

لوکی کا جوس شدید گرمی میں پینے کے بے پناہ فوائد ہیں ، کچھ لوگوں کی گرمی سے نکسیر پھوٹ جاتی ہے یا پھر جسم پر دانے نکل آتے ہیں، شدید گرمی میں آپ کے جسم میں یہ ایک ایسی ٹھنڈک لاتا ہے جو جسم کی کئی بیماریوں کو دور کردیتی ہیں۔