ویب ڈیسک: انٹربینک میں روپےکے مقابلے میں ڈالر ایک بار پھر نیچے آنے لگا ہے اور آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 91 پیسے سستا ہوگیا ہے۔
91 پیسے کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 50 پیسےکا ہوگیا ہے۔انٹربینک میں ڈالرگزشتہ روز ایک روپیہ 97 پیسے مہنگا ہونےکے بعد277 روپے 41 پیسے پربند ہوا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹینڈ بائے معاہدے کے بعد ڈالر کی قدر میں ایک روز قبل کمی دیکھی گئی تھی اور انٹربینک میں ڈالر 10 روپے 55 پیسے سستا ہوا تھا۔