پی آئی اے روڈ پر تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار

پی آئی اے روڈ پر تیز رفتار گاڑی حادثے کا شکار
کیپشن: Car accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)پی آئی اے روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹ گئی،کار میں سوار افرادمحفوظ رہے،ٹریفک پولیس نے گاڑی کو مین روڈ سے ہٹایا۔

تفصیلات کے مطابق  تیز رفتاری کے باعث پی آئی اے روڈ پر کار الٹنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔ جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، کار میں سوار دو افراد بھی محفوظ رہے،ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کو مین روڈ سے ہٹایا ۔

یاد رہے کہ  ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹریفک حادثات کے بڑھنے کی وجہ تیزرفتاری اور ٹریفک کے قوانین سے لاعلمی ہے،ان حادثات کی زد میں آکر کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور تیزر ڈرائیوانگ کرنے کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے،گئی بچے یتیم ہوچکے ہیں اورکئی گھروں کےواحد کمانے والے ان حادثات کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں، جو خوش قسمت بچ جاتے ہیں ان کے لئےعمر بھر معذوری کی زندگی گزارنا کسی بڑی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer