پولیس کا پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پر دوبارہ چھاپہ  

Police raid,Pervaiz Elahi residence,Gujrat,City42
کیپشن: Pervaiz Elahi,File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دوبارہ محاصرہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔

 ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلکار سیڑھیاں لگا کر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ،ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔

یاد رہے کہ چند روز  قبل بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔