ڈی جی نیب کی تقریر گورنر پنجاب کے دل کو بھاگئی

ڈی جی نیب کی تقریر گورنر پنجاب کے دل کو بھاگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ڈی جی نیب شہزاد سلیم  کی تقریر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے دل کو بھا گئی، بولے ڈی جی نیب اگرسیاستدان ہوتے تو بھی بہت زیادہ کامیاب ہوتے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے الحمرا میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ نیب کا ادارہ ملکی سطح پر کام کرنے کیساتھ ساتھ عالمی قوانین کو بھرپور طریقہ سے کامیاب کرارہا ہے۔نیب نے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھرپور کام کر دکھایا جس پر میں نیب لاہور کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے بچے یورپ کے بچوں سے زیادہ ذہین ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بلاتفریق احتساب معاشرے کی ترقی کیلئے بہت ضروری ہے۔برطانیہ میں سب سے زیادہ سخت احتساب پارلیمنٹ کے ممبران کا ہوتا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی نیب شہزاد سلیم ے اینٹی کرپشن ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ناموں کو گرفتار کریں تو باہر آکر جھوٹی کہاںیاں سناتے ہیں، وائٹ کالر کرائم ختم کرنا بہت مشکل ہے۔ کرپشن کرنے والے ثبوت و شواہد کو مٹا دیتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ سوال کرتے ہیں تو بدعنوانوں کو برا لگتا۔ کرپشن کرینگے تو جوابدہ تو ہونا پڑے گا، کبھی چیئرمین اور کبھی ڈی جی نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، کھبی کوئی کہتا ہے نیب ایک عقوبت خانہ ہے، ہتکھڑیاں لگنے والے افراد کہتے ہیں ہمیں جیل نہ بھجیں۔

ڈی جی نیب نے کہا کہ نیب بیدار ہےاور باقی ادارے سوئے ہوئے ہیں۔ اس لئے سب کا احتساب کرنا پڑ رہا ہے۔ چیئرمین نیب نے احتساب سب کیلئے کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 6 ارب 62 کروڑ قومی خزانہ میں جمع کروایا، 5 ارب 33 کروڑ ہاؤسنگ سوسائٹی کیسز میں واپس حاصل کیے،پلی بارگین کے قانون کو غلط رنگ دیا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer