ویب ڈیسک: سوات میں تلیگرام کے علاقے میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خود کش جیکٹ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ کارروائی میں ایک جیکٹ، دس دستی بم، راکٹ لانچر، کارتوس، بال بئیرنگ ایک سنائفر اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ سوات میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ تلیگرام پوسٹ کے قریب زمین میں اسلحہ چھپایا گیا تھا۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن دو مہینوں سے جاری ہے۔ امن خراب کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال موسم سرما میں کثیر تعداد میں سیاح آئیں گے، سیاح بلا خوف و خطر سوات آئیں۔