اب ہر کوئی فیس بک سے پیسے کمائے گا؟ مگر کیسے

Facebook
کیپشن: Facebook
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سماجی رابطے کی مقبول پلیٹ فارم فیس بک سے اب ہر کسی کے لیے پیسے کمانا آسان ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے تمام صارفین کے لیے پروفیشنل موڈ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے جس کی مدد سے وہ اس پلیٹ فارم سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

پروفیشنل موڈ کا استعمال کرتے ہوئے اب صارفین فیس بک سے اچھی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔پروفائل کو پروفیشنل موڈ پر تبدیل کرنے کے بعد صارفین کو اینالیٹکس ٹولز اور آمدنی کے حصول میں مددگار فیچرز جیسے فیس بک ریلز پلے بونس پروگرام تک رسائی مل جائے گی، جہاں وہ اپنی مختصر ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے۔

پروفیشنل موڈ سے صارفین ریلز، لائیو اور ویڈیو آن ڈیمانڈ کے فالوورز سے براہ راست رقم حاصل کرنے کے پروگرام اسٹارز تک بھی رسائی حاصل کرسکیں گے۔کمپنی کی جانب سے پروفائل پروفیشنل موڈ کی آزمائش دسمبر 2021 میں امریکا میں شروع کی گئی تھی اور اب تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-11-05/news-1667620872-4200.jpg