اب عدالت جانے کی ضرورت نہیں،وکلا کو بڑی سہولت مل گئی

اب عدالت جانے کی ضرورت نہیں،وکلا کو بڑی سہولت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : سیشن کورٹ میں زیر سماعت مقدمات سےمتعلق احسن اقدام، مقدمات کی تاریخ سےآگاہی کیلئےایس ایم ایس سروس کا آغاز،69عدالتوں میں زیر سماعت کیسزکی تاریخوں سے آگاہی کا ایس ایم ایس متعلقہ وکلا کو جاری کر دیا گیا،سہولت کا افتتاح گزشتہ دنوں چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کیا تھا۔


سیشن کورٹ میں ایس ایم ایس سروس کا  باقاعدہ آغاز کردیاگیا،عدالتوں کے تمام کمپیوٹر آپریٹرزکو متحرک کردیا گیا،اب جس کیس کی تاریخ ہو گی متعلقہ وکیل کواسکاایس ایم ایس کردیاجائےگا،کمپیوٹر آپریٹراسد رشید کا کہنا ہےکہ وکیل کویہ بھی بتایا جائےگا کہ کیس میں اگلی تاریخ پرکیا کارروائی ہوگی۔


سیشن کورٹ میں 69 ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں سےدو سو وکلا کو ایس ایم ایس کےذریعےکارروائی سے آگاہ کیا گیا،ایس ایم ایس سسٹم سروس شروع کرنےکےاقدام کو وکلا نےسراہا،ان کا کہنا تھا کہ پہلے وکلا کوکیسزکی تاریخیں کئی جگہوں سے معلوم کرنا پڑتی تھیں لیکن اس سروس سےبہت فائدہ ہوا ہے۔


سیشن کورٹ سےیہ سسٹم کامیاب ہونے کے بعد سول کورٹ میں رائج کیا جا رہا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائےگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer