شہباز شریف نے کورونا وائرس کوشکست دے دی

شہباز شریف نے کورونا وائرس کوشکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف نے کورونا وائرس کوشکست دے دی، ڈاکٹرز  نے ن میاں شہباز شریف کو تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدرمیاں شہبازشریف کورونا وائرس کو شکست دے  کر روبصحت ہوگئے، شہباز شریف 9 جون کو نیب دفتر ٹھو کرنیاز بیگ پیش ہوئے تھے، انہوں نے دس جون کو کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جومثبت آیا جس کے بعد شہباز شریف نے اپنے آپ کو رہائشگاہ ماڈل ٹاون میں قرنطینیہ کرلیا تھا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور قوم کی دعاوں سے صدرمسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کا کورونا  ٹیسٹ منفی آگیا ہے، تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے قائد حزب اختلاف کو تین ہفتے تک اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے احتیاط کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

دوسری جانب وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان  نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کوکورونا ٹیسٹ منفی آنے پرمبارک باد دی، فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ شہباز شریف وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے فرنٹ فٹ پر کورونا کے خلاف جنگ لڑیں۔

        

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کے خاتمے کی جدوجہد میں اپنا لوہا منوایا ہے، صوبے کی عوام عثمان بزدارکو کورونا وائرس کے تدارک کے حوالے سے انتظامی صلاحیتوں پر نمبر ون قرار دے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اب ن لیگ کے ریموٹ کنٹرول قائد بننا چھوڑیں، عملی دنیا میں قدم رکھیں، بطور اپوزیشن لیڈر کورونا کے خلاف اخلاقی، سیاسی، مالی و قانونی محاذ پر لڑنا شہباز شریف کا فرض ہے، امید ہے کہ شہباز شریف اپنی چالیس سال کی لازوال، بے مثال، تابناک اور شاندار کرپشن کی تفتیش میں بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو رہنمائی چاہیے تو سردار عثمان بزدار  کی بہترین پرفارمنس سے سبق سیکھ سکتے ہیں۔

      

Shazia Bashir

Content Writer