خاتون شہری کی بد تمیزی ، پولیس افسر کا موقف سامنے آگیا

file photo
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر قائد میں قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی روکنے پر خاتون کی بدتمیزی کا شکار ہونیوالے باریش پولیس افسر کا موقف بھی آگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ قانون کی خلاف ورزی پر گاڑی کو روکا توگاڑی سوار شخص کی بیوی نیچے اتری اوربولی تم ہمارے نوکر ہو، میں نے کہا جو قانون پر عمل کرتے ہیں ان کیلئے ہم نوکر ہیں ، آپ قانون پر عمل کرو۔

ڈی ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ اس پر وہ خاتون آگے آگئی اور لڑنا شروع کر دیا،خاتون نے بولا میرا بھائی نیوی میں کمانڈر ہے ،میں ابھی بلاتی ہوں، پھر اس نے مارنا شروع کر دیا۔ڈی ایس پی کاکہناتھا کہ خاتون نے وردی نہیں پھاڑی لیکن میرا چشمہ ٹوٹ گیاتھا،ان کاکہناتھا کہ خاتون نے مجھے چار سے پانچ تھپڑ مارے ہیں، میں کیا کر سکتا تھامیں نے قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی آر داخل کرائی ہے ۔