(فاطمہ خان)سموگ کے حوالے سے پنجاب حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث شہر کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی واقع ، ائیر کوالٹی انڈیکس 164 پہ آگیا ۔
دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 9ویں نمبر پر آ گیا، درجہ حرارت نمایاں کمی کے ساتھ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے سبب شہر کی فضائی آلودگی میں نمایاں کمی ہوئی ہے،شہر میں سموگ کی شدت میں بھی کمی آنے لگی،دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 9ویں نمبر پر آگیا۔
ملک میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہوردوسرے نمبر پر آ گیا،شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 164ریکارڈ کی گئی۔
فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 247ریکارڈ،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح202،ایچی سن کالج 190،شاہراہ قائداعظم میں شرح 267ریکارڈ کی گئی۔
ہوا میں خنکی کا احساس بڑھنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت23 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔