شیخوپورہ؛ بس اور وین حادثہ میں 9 افراد کی ہلاکت کے کیس پر عدالتی فیصلہ

شیخوپورہ؛ بس اور وین حادثہ میں 9 افراد کی ہلاکت کے کیس پر عدالتی فیصلہ
کیپشن: narang Mandi accident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)نارنگ شیخوپورہ میں بس اور وین کی ٹکر میں9 افراد کی ہلاکت اور16 افرادزخمیوں کے کیس میں بس ڈرائیور محمد زاہد کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے ملزم محمد زاہد کی درخواست ضمانت پر دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق ندیم نے ملزم محمد زاہد کی درخواست ضمانت پر دس صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،تحریری فیصلے میں بتایا گیاکہ ملزم محمد زاہد کو 10لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے عوض رہا کیا جائے،نارنگ شیخوپورہ میں بس اور وین کی ٹکر میں9 افراد کی ہلاکت اور16 افرادزخمیوں کے کیس میں بس ڈرائیور محمد زاہد کو گرفتار کیا گیا تھا،ٹرائل کورٹ چھ ماہ میں مقدمے کا فیصلہ کرے۔
 واضح رہے کہ 30 نومبر کو  شیخوپورہ میں حادثہ پیش آیاتھا،ریسکیو ذرایع کے مطابق نارووال روڈ پر دربار میراں شاہ نارنگ منڈی میں تیز رفتار بس اور 2 مسافر وین کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 9 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

افسوس ناک حادثہ سڑک پر دھند کے باعث پیش آیا، گاڑیاں مخالف سمت میں آ رہی تھیں، دھند کے باعث ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرا گئیں۔

تصادم کے نتیجے میں وین کا سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین اور بس سمیت تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث 7 افرا د موقع ہی پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے اور پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل تھے۔

ریسکیو ذرایع کا کہنا تھا کہ بدقسمت مسافر بس نارنگ سے لاہور جا رہی تھی کہ لاہور سے نارنگ جانے والی مسافر وین سے دھند کے باعث ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer