پنجاب میں 9 اور 10 ستمبر کو موبائل سروس بند رہے گی

پنجاب میں 9 اور 10 ستمبر کو موبائل سروس بند رہے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے 9 اور 10 ستمبر  کو پنجاب کے 36 اضلاع میں موبائل فون سروس بند کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے 9اور 10 محرم الحرام کے روز موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست کی تھی، وفاقی حکومت نے موبائل فون سروس بند کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے،لاہور سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں  9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے راستے میں موبائل فون سروس بند کر دی جائے گی۔

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو 4ہیلی کاپٹر بھی فراہم کر دیئے ہیں، ان میں سے دو ہیلی کاپٹر لاہور ایک ملتان اور ایک راولپنڈی میں جلوسوں کی فضائی نگرانی کرے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer