(ویب ڈیسک) شوکت خانم ہسپتال کے باہر سے پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
مشکوک شخص کو پولیس ڈالے میں بٹھا کر لے گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص کا تعلق رائیونڈ سے ہے، مشتبہ شخص ہسپتال کے باہر کھڑی گاڑی کو مبینہ طور ہر کھولنے کی کوشش کر رہا تھا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے دائیں ٹانگ پرگولی چھوکر گزری جبکہ دوسری گولی نےبائیں ٹانگ کی ہڈی کومتاثرکیا،فواد چودھری، زلفی بخاری ، عمران اسماعیل ،عثمان بزدار، شاہ محمود قریشی بھی شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کی عیادت کی گئی۔
لاہو رجناح ہسپتال کے میڈیکو لیگل کی ٹیم شوکت خانم ہسپتال پہنچ گئی ہے، ٹیم میں ایچ او ڈی فارنزک فرحت سلطانہ، جنرل سرجن کامران چودھری ، آرتھوپیڈک سجاد گورائیہ شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی سئنیر رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان نے جن کے نام لیے انہیں فوری معطل کرنا چاہیے جبکہ آئی ایس ائی کے پولٹینگ ونگ پر سوال پر کہا کہ وہ بند ہونا چاہیے ۔