ویب ڈیسک: معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد اور چیئرمین ایف پی ایس سی زاہد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ایس ایس امتحان میں کی گئی تبدیلوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ ارباب شہزاد نے سی ایس ایس امتحانات میں تبدیلیوں کے بارے میں بتایا کہ کابینہ نے گزشتہ اجلاس میں سی ایس ایس کیلئے سکریننگ ٹیسٹ کو منظور کیا، گزشتہ ٹیسٹ میں 18 ہزار طلبہ نے ٹیسٹ دیئے، جن طلباء نے امتحان کے لئیے اپلائی کیا ان میں سے آدھے بھی نہیں آئے۔ سکرین ٹیسٹ کی وجہ سے 12 ماہ میں نتائج سامنے آجائیں گے۔ آئندہ ہونے والا سکرینگ ٹیسٹ نالج بیس ہوگا، ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 33 فیصد ہوں گے۔
چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن زاہد سعید نے بتایا کہ آئندہ سال سی ایس ایس امتحانات میں یہ تبدیلیاں متعارف کروائیں گے، کوشش تھی کہ سی ایس ایس کے 2019 کے رولز میں ترمیم نہ کی جائے،اب بچوں کا 15 سے 20 فروری 2022 تک ایم سی کیوز ٹیسٹ کروائیں گے، ٹیسٹ کے لیے200 منٹ کا وقت دیا جائے گا ،ٹیسٹ کے بعد ایک کاپی ہمارے پاس رہے گی اور ایک کاپی امیدوار اپنے ساتھ لے جائے گا ،ریگیولر سی ایس ایس امتحانات 30 مئی کو لیں گے۔
جو امیدوار یہ ایم سی کیوز ٹیسٹ پاس کرے گا وہ سی ایس ایس کا امتحان دے سکتا ہے۔ کوئی بچہ اس کے بعد سی ایس ایس کا امتحان نہیں دینا چاہتا تو اس کی مرضی ہے۔
سی ایس ایس کے لیے بچوں کے پاس 3 مواقع ہوںگے ، بچوں کی آسانی کے لیے ماڈلز پیپرز کو ویب سایٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔